کنداپور28؍اکتوبر (ایس او نیوز)بیلوے گرام پنچایت کے تونّاسے نامی مقام پر رات کے وقت ایک چورجب گائے کے بچھڑے چُرانے کے لئے گھرکے احاطے میں گھسا تو وہاں پر موجود کتے نے بھونکنا شروع کیا۔ خوفزدہ ہوکر بھاگنے کے چکر میں چور قریب کے کنویں میں گر گیا، جسے بعد میں مقامی لوگوں نے دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گنیش پجاری وہ شخص ہے جس نے سنتوش نائک کے گھر سے دو گائے کے بچھڑے چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔کتوں سے خوفزدہ ہوکر گنیش پجاری جس کنویں میں گرا وہ 20فٹ گہر اتھا، جس کی وجہ سے وہ اوپر نہیں آسکا۔چورکے کنویں میں گرنے کا پتہ چلتے ہی اطراف کے لوگ جمع ہوگئے اور اس کو پکڑ کرشنکر نارائن پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مگر چوری کیے گئے بچھڑے لے جانے کے لئے جو لوگ سواری لے کر باہرانتظار کررہے تھے وہ فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔